Prof. Syed Mujahid Sajjad

میں نے کوئی چراغ جلایا نہیں ابھی

Mujahid Sajjad

Magar Manzar Nahi Mera

Published 3 November 2026

میں نے کوئی چراغ جلایا نہیں ابھی اس روشنی کا راز بھی پایا نہیں ابھی

یہ شوخیِ نگہ بتاتی ہے ، آپ نے خود کو وجود ِزن سے بچایا نہیں ابھی

صبح ِامید دیکھ کے تیری رفاقتیں میں نے چراغ ِشام بجھایا نہیں ابھی

بدلا ہوا یہ رنگ یہ لہجہ یہ گفتگو دل نے تمھارا نقش مٹایا نہیں ابھی

یہ کیا کہ مجھ کو دیکھ کے رونے لگے ہیں آپ میں نے تو دل کا حال سنایا نہیں ابھی

اونچے گھروں میں ہم سے فقیروں کی داستان گھر میں مجھے کسی نے بٹھایا نہیں ابھی

About Mujahid Sajjad (مجاہد سجاد)

سید مجاہد سجاد اردو زبان کے شاعر، ادیب اور ماہرِ تعلیم ہیں۔ سرکاری گریجویٹ کالج بریوالہ میں انگریزی کے ایسوسی ایٹ پروفیسر ہونے کے ساتھ وہ اردو شاعری، تنقید اور مضامین کی کئی کتابوں کے مصنف ہیں۔

Read all poetry by Mujahid Sajjad

More Urdu poetry by Mujahid Sajjad