نعتِ رسول ﷺ
Magar Manzar Nahi Mera
Published 3 November 2026
مری عقیدت، مری محبت، مری فضیلت میرے نبی ہیں وہی ہیں وجہِ وجودِ عالم، گلِ ہدایت مرے نبی ہیں
میں زندگی کے اَلنگ ہی میں بھٹکتا رہتا، الجھتا رہتا سراب ِہستی کے وسوسوں میں رہِ حقیقت، مِرے نبی ہیں
نبی چمکتے رہے ستاروں کی مثل اوجِ جہاں پہ لیکن چمکتے تاروں کی انجمن میں مہِ نبوت مِرے نبی ہیں
زمیں پہ دنیا بسانے والے رہِ ہدایت دکھانے والے نگاہ والو خدا کی سب سے نفیس آیت مِرے نبی ہیں
غرورِ شاہی ، نہ حسنِ پیکر، نہ شان و شوکت،نہ مال و دولت مقامِ عظمت مرے نبی ہیں، مقامِ عظمت مرے نبی ہیں
About Mujahid Sajjad (مجاہد سجاد)
سید مجاہد سجاد اردو زبان کے شاعر، ادیب اور ماہرِ تعلیم ہیں۔ سرکاری گریجویٹ کالج بریوالہ میں انگریزی کے ایسوسی ایٹ پروفیسر ہونے کے ساتھ وہ اردو شاعری، تنقید اور مضامین کی کئی کتابوں کے مصنف ہیں۔
More Urdu poetry by Mujahid Sajjad
- یہاں کلیاں ، یہاں کلیوں کی خوشبو کاٹ دیتے ہیں (Ghazal)
- فرصت ِپرسشِ حالات نہیں ہے تجھ کو (Ghazal)
- ڈُگڈُگی بج گئی اب خوب تماشا ہوگا (Ghazal)
- یہ تبسم تو ایک پردہ تھا (Ghazal)