Prof. Syed Mujahid Sajjad

وہ اشک بار ہوا ہم پہ اپنے جبر کے بعد

Mujahid Sajjad

Magar Manzar Nahi Mera

Published 3 November 2026

وہ اشک بار ہوا ہم پہ اپنے جبر کے بعد سنا ہے ٹوٹ کے رویا ہمارے صبر کے بعد

وہ لے تو آیا تھا جلتے ہوئے چراغ مگر وہ لے کے آیا تھا لیکن طلوعِ سحر کے بعد

میں خاکِ فرش تھا میں رشکِ آسمان ہوا تمھارے ہجر سے پہلے تمھارے ہجر کے بعد

میں جی رہا ہوں یہاں اس طرح کہ جیسے کوئی کسی کے وصل سے پہلے کسی کے ہجر کے بعد

یہ کیا سفر ہے نہ جانے وہ کیا سفر ہوگا فشار ِقبر سے پہلے طلوع ِحشر کے بعد

About Mujahid Sajjad (مجاہد سجاد)

سید مجاہد سجاد اردو زبان کے شاعر، ادیب اور ماہرِ تعلیم ہیں۔ سرکاری گریجویٹ کالج بریوالہ میں انگریزی کے ایسوسی ایٹ پروفیسر ہونے کے ساتھ وہ اردو شاعری، تنقید اور مضامین کی کئی کتابوں کے مصنف ہیں۔

Read all poetry by Mujahid Sajjad

More Urdu poetry by Mujahid Sajjad