Prof. Syed Mujahid Sajjad

روشن چہرے رکھنے والے لوگ ہمیشہ لوگوں میں

Mujahid Sajjad

Magar Manzar Nahi Mera

Published 3 November 2026

روشن چہرے رکھنے والے لوگ ہمیشہ لوگوں میں چُپکے چُپکے بک جاتے ہیں کوٹھوں ، کمروں ، حجروں میں

ِکھلتے باغوں ، ہنستے چہروں ، روشن گلیوں والا دیس کچھ نہیں پوچھو میرے لوگو کیسے اُجڑا لمحوں میں

تُو نے عید منا لی اپنے ہنستے بستے لوگوں میں میں نے عیدِ ہجر گزاری گھر کے خالی کمروں میں

تُو نے دیکھے چاند ستارے میں نے دیکھی تاریکی بس اتنا سا فرق ہے پیارے تیری میری آنکھوں میں

About Mujahid Sajjad (مجاہد سجاد)

سید مجاہد سجاد اردو زبان کے شاعر، ادیب اور ماہرِ تعلیم ہیں۔ سرکاری گریجویٹ کالج بریوالہ میں انگریزی کے ایسوسی ایٹ پروفیسر ہونے کے ساتھ وہ اردو شاعری، تنقید اور مضامین کی کئی کتابوں کے مصنف ہیں۔

Read all poetry by Mujahid Sajjad

More Urdu poetry by Mujahid Sajjad