سلام بحضور امام عالی مقام علیہ السلام
Magar Manzar Nahi Mera
Published 3 November 2026
محسوس کرو ،تنہائی ہو اور دشتِ بلا کی وحشت ہو ہر شخص تمہارا دشمن ہو اور جور و جفا کی وحشت ہو
اک سمت بَہتر پیاسے ہوں، اک سمت انا کا لشکر ہو گردوں سے آگ برستی ہو اور بند ہوا کی وحشت ہو
اک سمت گلِ فردوسِ بریں، اک سمت شقئِ قلبِ حزیں پھر جبر کے ظالم پنجوں میں اک حرص و ہوا کی وحشت ہو
اک سمت سوال ہو بیعت کا، اک سمت انکار کی طاقت ہو ہوں بے حس لوگ مدینے کے اور کرب وبلا کی وحشت ہو
About Mujahid Sajjad (مجاہد سجاد)
سید مجاہد سجاد اردو زبان کے شاعر، ادیب اور ماہرِ تعلیم ہیں۔ سرکاری گریجویٹ کالج بریوالہ میں انگریزی کے ایسوسی ایٹ پروفیسر ہونے کے ساتھ وہ اردو شاعری، تنقید اور مضامین کی کئی کتابوں کے مصنف ہیں۔
More Urdu poetry by Mujahid Sajjad
- یہاں کلیاں ، یہاں کلیوں کی خوشبو کاٹ دیتے ہیں (Ghazal)
- فرصت ِپرسشِ حالات نہیں ہے تجھ کو (Ghazal)
- ڈُگڈُگی بج گئی اب خوب تماشا ہوگا (Ghazal)
- یہ تبسم تو ایک پردہ تھا (Ghazal)