Prof. Syed Mujahid Sajjad

تادم ِ مرگ گلِ زیست نہ جلنے دیتے

Mujahid Sajjad

Magar Manzar Nahi Mera

Published 3 November 2026

تادم ِ مرگ گلِ زیست نہ جلنے دیتے ہم تری آنکھ سے آنسو نہ چھلکنے دیتے

کون بازار گیا، کس نے خریدا کس کو مصر والے یہ کہانی نہیں لکھنے دیتے

ہم بھی لکھتے ترے لہجے پہ قصیدہ لیکن ہم تکلم کو تکلف نہیں ہونے دیتے

گر یہ احباب مری پیاس کے مالک ہوتے مجھ کو قطرہ بھی سمندر سے نہ پینے دیتے

About Mujahid Sajjad (مجاہد سجاد)

سید مجاہد سجاد اردو زبان کے شاعر، ادیب اور ماہرِ تعلیم ہیں۔ سرکاری گریجویٹ کالج بریوالہ میں انگریزی کے ایسوسی ایٹ پروفیسر ہونے کے ساتھ وہ اردو شاعری، تنقید اور مضامین کی کئی کتابوں کے مصنف ہیں۔

Read all poetry by Mujahid Sajjad

More Urdu poetry by Mujahid Sajjad